سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی ویب سائٹ پر سیکریٹری کی کمی یا انتظامی غفلت
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر انتظامی معلومات کی نامکمل تفصیلات نے سرکاری حلقوں میں شفافیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی ویب سائٹ پر جہاں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور بورڈ کے چیئرمین سعید غنی کی تصاویر نمایاں طور پر آویزاں ہیں، وہیں ادارے کے کلیدی انتظامی عہدے یعنی سیکریٹری سعید صالح جمانی کی تصویر اور انکا مکمل ڈیٹا کا غائب ہونا حیرت کا باعث بن رہا ہے
لیبر نیوز کے نمائندہ طلحہ مغل کے مطابق موجودہ سیکریٹری کو مزدور طبقے میں ان کی عوامی دسترس اور سائلین کے مسائل براہِ راست حل کرنے کی وجہ سے خاصی مقبولیت حاصل ہے
ایک ایسے افسر کی ڈیجیٹل موجودگی کا نہ ہونا جو انتظامیہ اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے، آئی ٹی سیکشن کی پیشہ ورانہ غفلت قرار دی جا رہی ہے
ناقدین کا کہنا ہے کہ سرکاری پورٹلز پر صرف سیاسی شخصیات کی تشہیر اور انتظامی سربراہان کی عدم موجودگی نہ صرف ابہام پیدا کرتی ہے بلکہ یہ گڈ گورننس کے دعوؤں کی بھی نفی ہے