سوشل سیکیورٹی ولیکا اسپتال میں ایڈز پھیلنے کا معاملہ، ذمہ داران کے گرد گھیرا تنگ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈسک ) سوشل سیکیورٹی کے کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں سنگین مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت متعدد مریضوں میں ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے کے ہولناک واقعے کے بعد محکمہ محنت اور سیسی کے  اعلیٰ حکام نے اسپتال انتظامیہ اور ذمہ دار افراد کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

 تحقیقات کے ابتدائی مرحلے میں ڈاکٹر ممتاز شیخ اور دیگر عملے کو پہلے معطل کر کے انکا اسپتال سے ہیڈ آفس تبالہ کیا اوران کے خلاف غیر جانبدار انکوائری شروع کی گئی ہے، جس کی نگرانی صوبائی محتسب اعلیٰ سمیت دیگر ادارے کر رہے ہیں

دوسری جانب ممتاز شیخ کے بعد تعینات ہونے والے ولیکا اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ابڑو نے اپنی معطلی اور ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کے حکم کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے تاہم عدالت نے ان کی درخواست مسترد کر دی عدالت نے قرار دیا کہ سرکاری ملازم تبادلے کے خلاف آئینی درخواست دائر نہیں کر سکتا

صورتحال پر نظر رکھنے والی سندھ کی لیبر تنطیموں اور مزدور رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم جانوں سے کھیلنے والے ان سفید پوش درندوں کے خلاف تحقیات مکمل کر کے انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے جنہوں نے اسپتال کو علاج گاہ کے بجائے بیماری بانٹنے کا مرکز بنا دیا