وزیر محنت سعید غنی کی سربراہی میں سندھ کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد اجلاس
کراچی ( محمد کامران، نمائندہ لیبر نیوز ): صوبائی دارالحکومت میں سندھ کابینہ کے 26 فروری 2026 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں ایک اہم فالو اپ اجلاس وزیرِ صنعت و تجارت کے دفتر میں منعقد ہوا، اس اعلیٰ سطحی بیٹھک میں وزیر محنت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی اور وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے شرکت کی۔
اجلاس کا بنیادی مقصد محکمہ محنت و افرادی قوت اور محکمہ صنعت و تجارت کے درمیان انتظامی امور کو ہم آہنگ بنانا اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانا تھا تاکہ صنعتی ترقی کے ثمرات محنت کشوں تک پہنچ سکیں۔
اجلاس میں سیکریٹری محنت اور سیکریٹری محکمہ صنعت و تجارت بھی موجود تھے، جنہوں نے متعلقہ محکموں کی کارکردگی اور مشترکہ منصوبوں پر بریفنگ دی۔
وزراء نے اتفاق کیا کہ صوبے میں صنعتی پہیہ گھمانے اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے دونوں محکموں کا اشتراک ناگزیر ہے۔ اجلاس میں مختلف انتظامی رکاوٹوں کو دور کرنے اور پالیسی سازی میں باہمی مشاورت کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا