سیسی گورننگ باڈی کے خلاف مہران لیبر فیڈریشن کی آئینی پٹیشن دائر

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  مہران لیبر فیڈریشن پاکستان نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن سیسی کی گورننگ باڈی کی تشکیل اور متعلقہ امور کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کراچی میں آئینی پٹیشن نمبر 1255/2026 دائر کر دی ہے

 اس پٹیشن کی حالیہ سماعت 10 مارچ 2026 کو ہوئی جس میں مہران لیبر فیڈریشن کی نمائندگی معروف قانون دان ایڈوکیٹ محمد نشاط وارثی نے کی سماعت کے دوران فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری راحب علی سمیجو بھی عدالت میں موجود تھے

معزز عدالتِ عالیہ نے کیس کی ابتدائی سماعت مکمل کرنے کے بعد مزید کارروائی کے لیے 08 اپریل 2026 کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

پٹیشنر راحب علی سمیجو نے لیبر نیوز کو بتایا کہ وہ سیسی جیسے اہم ادارے میں محنت کشوں کی حقیقی نمائندگی اور ان کے مفادات کے خلاف کسی بھی غیر قانونی اقدام کو قبول نہیں کریں گے

مہران لیبر فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق اس اہم قانونی چارہ جوئی کا مقصد محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ اور ادارے کے انتظامی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے