میکسیکو میں بین الاقوامی مزدور وفد کا دورہ آزاد ٹریڈ یونینز کی حمایت کا عزم
میکسیکو سٹی ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) اسٹیل ورکرز کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے میکسیکو کا دورہ کیا ہے جس کا مقصد وہاں کی ابھرتی ہوئی آزاد ٹریڈ یونین تحریک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا ہے۔
اس دورے کے دوران کینیڈا اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے مزدور رہنماؤں نے میکسیکن محنت کشوں کو درپیش چیلنجز اور نئی لیبر اصلاحات کے ثمرات کا براہِ راست مشاہدہ کیا
وفد نے خاص طور پر کان کنی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں کام کرنے والے مزدوروں سے ملاقاتیں کیں جو دہائیوں سے پروٹیکشن کنٹریکٹس اور زرد کمپنی نواز یونینز کے استحصال کا شکار رہے ہیں
کے رہنماؤں نے زور دیا کہ میکسیکو میں آزادانہ انتخاب اور منصفانہ اجرت کا خواب تب ہی پورا ہوگا جب عالمی سطح پر مزدور تنظیمیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھائیں گی۔
اس دورے کا مقصد میکسیکو میں ٹریڈ یونینز کی تربیت اور ان کے قانونی دفاع کو مضبوط بنانا ہے تاکہ وہ کثیر القومی کمپنیوں کے سامنے اپنے حقوق کا بھرپور دفاع کر سکیں۔
مزدور رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ سرحدوں کے پار محنت کشوں کا اتحاد ہی عالمی کارپوریٹ طاقت کا مقابلہ کر سکتا ہے۔
۔