ایشیا پیسفک میں خواتین کے عالمی دن پر محنت کش خواتین کو خراج تحسین
منیلا ( لیبرنیوز فارن ڈیسک) بلڈنگ اینڈ ووڈ ورکرز انٹرنیشنل سے وابستہ ایشیا پیسفک ریجن کی ٹریڈ یونینز نے خواتین کے عالمی دن اور ویمنز منتھ کی مناسبت سے تعمیراتی شعبے کی بہادر خواتین محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے
عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ خواتین محنت کش کام کی جگہوں پر ناانصافی، صنفی امتیاز اور ہراساں کیے جانے جیسے سنگین مسائل کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں خطے کی خواتین یونین رہنماؤں نے محفوظ کام کے ماحول اور خواتین کے تحفظ کے لیے مضبوط پالیسیوں کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے
تامل ناڈو کنسٹریکشن ورکر یونین کی صدر بھونیشوری ننجاپن نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا خواتین کی خدمات کا اعتراف کرے اور انہیں مساوی حقوق دے۔ تقریب کے دوران جنوبی بھارت کی یونین رہنما ایس لیلاوتی کو ان کی گراں قدر خدمات پر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا بی ڈبلیو آئی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ کام کی جگہوں کو صنفی تشدد سے پاک بنانے کے لیے اپنی عالمی مہم جاری رکھے گی۔