سیکریٹری سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ نے تعلیمی اسکیم کی منظوری دے دی
کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) سندھ بھر کے صنعتی محنت کشوں کے لیے ایک بڑی کامیابی سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق سیکریٹری سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ سعید صالح جمانی نے محنت کشوں کے بچوں کے لیے ویلفیئر ایجوکیشن سیس کی مد میں ملنے والی تعلیمی اسکیم کی فائل پر باقاعدہ دستخط کر دیے ہیں
اس منظوری کے بعد ہزاروں مستحق طلبہ کے تعلیمی وظائف اور فنڈز کے اجراء کی راہ ہموار ہو گئی ہے جو طویل عرصے سے التوا کا شکار تھے ذرائع کے مطابق اس اسکیم کے تحت صنعتی ورکرز کے بچوں کو اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر مالی معاونت فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ معاشی تنگی کے بغیر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں
لیبر یونینز کے رہنماؤں نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے محنت کشوں کی طویل جدوجہد کا نتیجہ قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اب فنڈز کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے براہِ راست مستحق خاندانوں تک رسائی حاصل کی جائے۔