سام سنگ کمپنی، مزدوروں کی 18 روزہ ہڑتال کے لیے ووٹنگ
سیئول ( لیبر نیوز فارن ڈیسک) سام سنگ الیکٹرانکس میں یونین سے وابستہ ہزاروں ملازمین رواں ہفتے ملک گیر ہڑتال پر جانے کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع کر رہے ہیں سام سنگ کی تین بڑی یونینز، جو تقریباً 89 ہزار ملازمین کی نمائندگی کرتی ہیں، 18 مارچ تک ووٹنگ کریں گی جس میں 21 مئی سے 18 روزہ جنرل ہڑتال کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اس ہڑتال کے حوالے سے اس وقت تنازع پیدا ہو گیا جب یونین رہنماؤں نے ان ملازمین کو خبردار کیا جو ہڑتال میں شامل نہیں ہوں گے۔ سام سنگ الیکٹرانکس لیبر یونین کے چیئرمین چوئی سیونگ ہو نے کہا کہ ہڑتال کے دوران کام جاری رکھنے والوں کی فہرست تیار کی جائے گی یونین مشاورت کے دوران انہیں لازمی تبادلوں یا برطرفی کے لیے ترجیح دے سکتی ہے
یہ کمپنی کی تاریخ میں دوسری بڑی ہڑتال ہو سکتی ہے، اس سے قبل 2024 میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کی گئی تھی۔