آسٹریلیا میں یونائیٹڈ ورکرز یونین میں قیادت کی جنگ ممبرز فرسٹ کا قیام
میلبورن ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) آسٹریلیا کی بڑی ٹریڈ یونینز میں سے ایک، ‘یونائیٹڈ ورکرز یونین اس وقت ایک اہم موڑ پر کھڑی ہے جہاں 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد ارکان مئی میں ہونے والے انتخابات میں یونین کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔
جیکوبن میگزین کی رپورٹ کے مطابق، یونین کے اندر ممبرز فرسٹ کے نام سے ایک نیا گروپ سامنے آیا ہے جس کی قیادت موجودہ نیشنل سیکریٹری ٹم کینیڈی کر رہے ہیں
اس انتخابی معرکے کو یونین کی روح کے لیے جنگ قرار دیا جا رہا ہے، جہاں روایتی طرزِ عمل اور زیادہ متحرک ٹریڈ یونین ازم کے درمیان مقابلہ ہے۔
ممبرز فرسٹ گروپ کا مؤقف ہے کہ یونین کو ارکان کی فعال شرکت اور نچلی سطح پر جمہوری عمل کے ذریعے مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ مالکان اور حکومت کے سامنے محنت کشوں کے حقوق کا بہتر دفاع ہو سکے لیبر یونین اسٹریلیا کے مطابق اس الیکشن کے نتائج آسٹریلیا کی لیبر تحریک اور سیاسی منظرنامے پر گہرے اثرات مرتب کریں گے۔