سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سی پی فنڈ کیس کی آخری سماعت ملتوی، فیصلہ محفوظ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کے دفتر میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کے کنٹری بیوٹری پروویڈنٹ  فنڈ کے حوالے سے اہم ترین آخری سماعت مکمل ہو گئی

سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی انفارمیشن سیکریٹری روپیہ طارق کے مطابق سماعت کے دوران محکمہ محنت کی جانب سے ڈائریکٹر فائننس بشیر احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد نے پیش ہو کر تحریری جواب داخل کرایا، جس کے بعد اگلے روز سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری منظور احمد نے حتمی دلائل پیش کیے

فریقین کے دلائل سننے کے بعد صوبائی محتسب نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کی ہے کہ  فیصلہ ملازمین کے حق میں آ سکے اور برسوں سے جاری بے چینی کا خاتمہ ہو۔