النور شوگر ملز مورو، لیبر یونین انتخابات میں پیر گروپ کی کامیابی
شاہپور جہانیاں ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) النور شوگر ملز شاہپور جہانیاں میں مزدور یونین کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے، جس میں پیر گروپ نے میدان مار لیا
سخت مقابلے کے بعد پیر گروپ نے 201 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی، جبکہ مدمقابل ورکرز یونین گروپ محض 127 ووٹ حاصل کر سکا۔ پیر گروپ نے 73 ووٹوں کی واضح برتری کے ساتھ اپنی برتری ثابت کی
انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد پیر گروپ کے حامیوں میں جشن کا سماں ہے۔ اس موقع پر مزدور رہنماؤں نے پیر گروپ کی جیت کے لیے دن رات محنت کرنے والے فعال کارکن طارق عزیز چنو کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں اس بڑی کامیابی پر دلی مبارکباد دی
نو منتخب قیادت نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ مزدوروں کے حقوق کی فراہمی اور مل انتظامیہ کے ساتھ مل کر کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے