نجی ملازمین کے حقوق: سیسی کا خصوصی ڈیجیٹل آگاہی مہم کا آغاز

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن نے نجی شعبے کے ملازمین کو سماجی تحفظ کے ثمرات سے روشناس کرانے کے لیے ایک جامع آگاہی مہم شروع کر دی ہے

 اس ڈیجیٹل مہم کا بنیادی مقصد سندھ کی فیکٹریوں، دکانوں اور نجی اداروں میں کام کرنے والے ان لاکھوں ورکرز تک رسائی حاصل کرنا ہے جو اب تک اپنے قانونی حقوق اور سیسی سے ملنے والی مفت طبی و مالی سہولیات سے ناواقف ہیں۔

اس مہم کے تحت ملازمین کو بتایا جا رہا ہے کہ وہ کس طرح اپنی رجسٹریشن چیک کر سکتے ہیں اور اگر وہ رجسٹرڈ نہیں ہیں تو اس کا طریقہ کار کیا ہے

 سیسی کے مطابق، رجسٹرڈ ورکرز نہ صرف خود بلکہ اپنے اہل خانہ کے لیے بھی مفت علاج، بیماری یا حادثے کی صورت میں مالی امداد اور دیگر فلاحی خدمات کے حقدار ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سماجی تحفظ محنت کشوں کا بنیادی حق ہے اور اس مہم کے ذریعے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا