ای او بی آئی اسکینڈل ایڈہاک چیئرمین کی جانب سے مبینہ بدعنوان افسر کو کلین چٹ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن میں مستقل قیادت کی عدم موجودگی اور ایڈہاک انتظامیہ کی مبینہ اجارہ داری کے باعث لاقانونیت عروج پر پہنچ گئی ہے

 ذرائع کے مطابق ایڈہاک چیئرمین ڈاکٹر جاوید احمد شیخ نے اپنے صوابدیدی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے گوجرانوالہ جعلی پنشن اسکینڈل کے مرکزی کردار اور موجودہ ریجنل ہیڈ سیالکوٹ کاشف ضیاء خان کو تمام سنگین الزامات سے بری کر دیا ہے

ذرائع کے مطابق کاشف ضیاء پر فرضی بیمہ داروں کو درجنوں جعلی پنشنیں جاری کر کے قومی خزانے کو لاکھوں روپے نقصان پہنچانے اور اعلیٰ افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم چلانے کے الزامات تھے

 انکوائری افسر احمد حسیب، جو خود ماضی میں رشوت کے الزام میں جیل جا چکے ہیں نے شکایت کنندہ کا موقف سنے بغیر ہی ملزم کو کلین چٹ جاری کر دی، جس کی چیئرمین نے فوری توثیق کر دی۔ اس فیصلے سے ادارے کے دیانتدار افسران میں شدید تشویش دوڑ گئی ہے