عالمی یومِ خواتین: محنت کش خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا عزم

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پیکیجز گروپ ورکرز یونین کے جنرل سیکریٹری اور کنوینر صنعتی مزدور اتحاد پاکستان، شیخ محسن الیاس نے خواتین کے عالمی دن پر دنیا بھر کی محنت کش خواتین کی جدوجہد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے

 اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ خواتین زندگی کے ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

شیخ محسن الیاس نے مطالبہ کیا کہ خواتین ورکرز کو مستقل روزگار، مساوی اجرت، صحت و تحفظ ہیلتھ اینڈ سیفٹی) اور کام کی جگہ پر باوقار ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے

 انہوں نے فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی شمولیت کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محنت کش خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے ہر سطح پر مثبت سماجی و انتظامی اقدامات جاری رکھے جائیں گے