مزدوروں کی ادائیگی: ڈائریکٹر لیبر ڈی جی خان کا ٹیکسٹائل ملز کو الٹی میٹم
ڈیرہ غازی خان ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ڈائریکٹر لیبر ڈیرہ غازی خان محمد شاہد نے مقبول ٹیکسٹائل ملز چوک سرور شہید ضلع کوٹ ادو کے مزدوروں کے دیرینہ واجبات کی ادائیگی کے لیے سخت موقف اختیار کر لیا ہے
ڈائریکٹر لیبر کے دفتر میں ہونے والی ایک اہم ملاقات میں ٹیکسٹائل ملز کے سابقہ سپروائزر محمد رمضان اور ایڈمن ڈائریکٹر فہد بشیر شریک ہوئے، جہاں محمد شاہد نے مزدوروں کے قانونی واجبات کی فوری ادائیگی پر زور دیا۔
ایڈمن ڈائریکٹر فہد بشیر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ آئندہ ہفتے مزدوروں کو بلا کر ان کے تمام قانونی مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ ڈائریکٹر لیبر نے واضح کیا کہ اگر واجبات ادا نہ کیے گئے تو معاوضہ کمشنر کی عدالت میں کیس دائر کر کے قانونی طریقے سے رقم نکلوائی جائے گی