پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ: برسوں سے التوا کا شکار 6 ہزار مینوئل کیسز منظور

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے سال 2008 سے 2021 تک زیر التوا رہنے والے تقریباً 6 ہزار مینوئل کیسز کی منظوری دے دی ہے

 ان منظور شدہ کیسز میں ڈیتھ گرانٹ، میریج گرانٹ اور تعلیمی اسکالرشپس شامل ہیں، جن کے چیکس کی تیاری کا عمل تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی مستحق محنت کش خاندانوں کو فراہم کر دیے جائیں گے۔

پاکستان لیبر قومی موومنٹ کے چیئرمین بابا لطیف انصاری نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برسوں سے مالی امداد کے منتظر خاندانوں کے لیے یہ ایک بڑا ریلیف ہے

 انہوں نے زور دیا کہ فلاحی نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے معاملات طویل التوا کا شکار نہ ہوں اور محنت کشوں کو ان کے قانونی حقوق بروقت میسر آ سکیں