لیبر اسکوائر گلشنِ معمار کے محنت کش گیس میٹرز سے محروم

کراچی  ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ کے زیر انتظام  قائم لیبر اسکوائر کے ایک ہزار فلیٹس کے رہائشی محنت کشوں گیس میٹرز سے محروم ہیں

لیبر اسکوائر میں ریہایش پذیر محنت کشوں نے بورڈ کے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کر دی ہےمتاثرہ مزدوروں کے مطابق 220 کروڑ روپے کے رینیویشن فنڈ کا ٹینڈر ہونے کے باوجود ایک جعلی فیڈریشن نے ملی بھگت کے ذریعے فی فلیٹ 10 ہزار روپے وصول کیے

ریہائشی محنت کشوں کے مطابق پانچ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی ایک ہزار میں سے اب تک محض 100 سے 150 میٹرز ہی نصب ہو سکے ہیں رہائشیوں نے سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ اور ڈی جی بورڈ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ نہ صرف اس مالی بے ضابطگی کی فوری انکوائری کرائی جائے بلکہ باقی ماندہ گیس میٹرز کی تنصیب کو بھی فی الفور یقینی بنایا جائے تاکہ غریب محنت کشوں کا استحصال ختم ہو سکے