جنوبی کوریا میں غیر ملکی ملازمین کی کمی، لیبر مارکیٹ میں سنگین بحران کا خدشہ

سیول ( لیبر نیوز فارن ڈیسک) جنوبی کوریا کی لیبر مارکیٹ کو غیر ملکی ورکرز کی شدید کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث صنعتی اور زرعی شعبوں میں پیداواری صلاحیت متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے

 ویزا پالیسیوں میں سختی اور دیگر ممالک سے افرادی قوت کی آمد میں تاخیر نے مقامی کمپنیوں کے لیے افرادی قوت کا حصول مشکل بنا دیا ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق، تعمیراتی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں ہزاروں آسامیاں خالی پڑی ہیں، کیونکہ مقامی نوجوان ان شعبوں میں کام کرنے کے بجائے دیگر شعبوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔

 ماہرینِ  محنت نے خبردار کیا ہے کہ اگر غیر ملکی ملازمین کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کیے گئے تو ملک کی معاشی ترقی کی رفتار سست پڑ سکتی ہے۔ جنوبی کوریا اب اپنی لیبر پالیسیوں پر نظرثانی کر رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ہنر مند غیر ملکیوں کو اپنی طرف راغب کر سکے