خلیجی سمندر پر حملے، یونان کے ملاحوں کی لیبر یونین نے ہڑتال کر دی

ایتھنز (لیبر نیوز فارن ڈیسک) یونانی جہاز رانوں نے خلیج میں پھنسے ہوئے عملے کے ارکان کی حمایت اور سمندری خطرات کے خلاف احتجاجی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ بحری ملاحوں کی یونین کے مطابق بحیرہ احمر اور خلیج کے خطے میں بڑھتے ہوئے حملوں نے سمندری سفر کو انتہائی پرخطر بنا دیا ہے جس کے باعث ملاحوں کو یہ قانونی حق حاصل ہے کہ وہ خطرناک علاقوں میں جانے سے انکار کر دیں۔

ہڑتال کا مقصد ان یونانی جہاز رانوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانا ہے جو مہینوں سے خلیج میں پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں بنیادی انسانی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے۔

 یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ جہاز رانوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور بین الاقوامی قوانین کے تحت ان کے حقوق کا احترام کیا جائے۔ اس احتجاج نے یونان کی بحری تجارتی سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے