چائلڈ لیبر کا خاتمہ: پنجاب حکومت کا بچوں کو ماہانہ 9 ہزار روپے دینے کا فیصلہ

لاہور ( عامر سہیل، ریذیڈنٹ ایڈیٹر لیبر نیوز ) حکومتِ پنجاب نے چائلڈ لیبر کے خاتمے اور مزدوری کرنے والے بچوں کو دوبارہ تعلیم کی طرف لانے کے لیے ایک بڑے پائلٹ پراجیکٹ کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے

حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر نو اضلاع کے 2566 بچوں کو کنڈیشنل کیش ٹرانسفر پروگرام کے ذریعے ماہانہ 9 ہزار روپے امداد دی جائے گی۔

یہ مالی معاونت بچوں کے ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی تاکہ وہ محنت مشقت چھوڑ کر اسکول اور فنی تربیت حاصل کر سکیں۔ پائلٹ فیز کے لیے 30 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جو یکم اپریل 2026 سے ایک سال کے لیے نافذ العمل ہوگا۔ منصوبے کی کامیابی کی صورت میں اسے پورے صوبے تک وسعت دی جائے گی تاکہ مستحق بچوں کو تعلیمی دھارے میں شامل کیا جا سکے۔