مریم نواز راشن کارڈ، محنت کشوں میں 10 ہزار روپے کی تقسیم شروع

لاہور ( مدثر خان، بیورو چیف ) صوبائی وزیر لیبر محمد منشاء اللہ بٹ نے کمشنر سوشل سیکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کے ہمراہ ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سیکیورٹی گلبرگ کا اچانک دورہ کیا اور  محنت کشوں  میں مریم نواز راشن کارڈ تقسیم کیے۔

اس موقع پر انہوں نے محنت کشوں کو آگاہ کیا کہ اس کارڈ کے ذریعے ماہ رمضان میں 10 ہزار روپے کیش یا راشن حاصل کیا جا سکتا ہے صوبائی وزیر نے بتایا کہ بینک آف پنجاب نے رقم کی فراہمی کا طریقہ کار وضع کر دیا ہے جس کے تحت رجسٹرڈ ورکرز کو چھ ہندسوں کا پن کوڈ بھیجا گیا ہے۔ محنت کش اپنے قریبی ایچ بی ایل کنیکٹ سینٹر پر بائیومیٹرک تصدیق کے بعد پوری رقم وصول کریں کیونکہ اس پر کوئی کٹوتی نہیں ہے

 انہوں نے ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ سوشل سیکیورٹی اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کی ریکوری کے اہداف ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔ کمشنر ذوالفقار علی کھرل نے یقین دلایا کہ تمام فیلڈ افسران کارڈز کی تقسیم اور ریکوری ٹارگٹس مکمل کرنے کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہیں