سیسی ہیلپ ڈیسک کا قیام بیوروکریسی کے خاتمے اور مزدور سہولت کا نیا دور

کراچی ( معاذ مغل ، نمائندہ لیبر نیوز) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن روایتی دفتری رکاوٹوں کو ختم کر کے جدید سہولیات کی جانب گامزن ہے سیسی نے محنت کشوں کے لیے ٹول فری نمبر اور ای میل پر مبنی جدید ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا ہے جو ہزاروں مزدوروں کی طبی اور مالی فوائد تک رسائی کو آسان بنائے گا۔

ماضی میں مزدوروں کو اپنے جائز حقوق اور علاج معالجے کے لیے طویل انتظار اور پیچیدہ نظام کا سامنا کرنا پڑتا تھا مگر اب جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شفافیت آئے گی اور مسائل کا فوری ازالہ ممکن ہو سکے گا

لیبر ماہرین نے اسے سندھ کے سوشل سیکیورٹی سسٹم میں ایک انقلابی قدم قرار دیا ہے جس سے محنت کش طبقے کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا اور ایجنٹ کلچر کا خاتمہ ہوگا