پنجاب لیبر کوڈ 2026 مسترد، مزدور تنظیموں کا ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان
لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پنجاب کی تمام بڑی مزدور تنظیموں نے حکومت کے مجوزہ پنجاب لیبر کوڈ 2026 کو کالا قانون قرار دے کر مسترد کر دیا ہے اور اس کے خلاف لیبر کوڈ نامنظور تحریک کے آغاز کا اعلان کیا ہے
لاہور میں منعقدہ مشترکہ اجلاس میں آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز اور دیگر تنظیموں نے واضح کیا کہ یہ قانون غیر ملکی تھرڈ پارٹی سے کاپی پیسٹ کیا گیا ہے، جس میں مزدوروں کی تجاویز کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔
مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس کوڈ کے ذریعے ٹھیکیداری نظام کو تحفظ، ہڑتال کے حق پر پابندی اور یونینز کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے
تحریک کے پہلے مرحلے میں فیکٹریوں اور دفاتر پر احتجاجی بینرز آویزاں کیے جائیں گے۔ مزدور اتحاد نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اس مزدور دشمن دستور کے خلاف قانونی اور سیاسی محاذ پر آخری دم تک مزاحمت کریں گے