ملی لیبر فیڈریشن نے مزدوروں کے لیئے افطار دسترخوان لگا دیا
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان ملی لیبر فیڈریشن محنت کش طبقے کے لیئے رمضان المبارک میں اجتماعی افطاری کا پروقار اہتمام کیا ہے ملی لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری لیاقت ماداخیل نے کہا ہے کہ خدمتِ خلق ہی اصل عبادت ہے انہوں نے کہا کہ ملیر مرغی خانہ میں افطار دسترخوان پر مزدوروں، نادار افراد اور مستحقین کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے جہاں انہیں عزت و احترام کے ساتھ کھانا پیش کیا گیا۔
لیاقت ماداخیل نے محنت کش طبقے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان ایثار و ہمدردی کا مہینہ ہے اور مستحقین کی خدمت ہی اصل عبادت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ صاحبِ استطاعت افراد اپنے اردگرد کے ضرورت مندوں کا خاص خیال رکھیں
ملی لیبر فیڈریشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے معاشرے میں بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔ مقامی افراد نے ملی لیبر فیڈریشن کی اس فلاحی سرگرمی کو سراہتے ہوئے اسے مزدور دوست اقدام قرار دیا