سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی تشکیلِ نو، مانیٹرنگ کے لیے سینٹرلائیزڈ کمیٹیاں قائم
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے نظام کو جدید اور شفاف بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے
وزیر محنت سندھ سعید غنی نے ادارے میں اقربا پروری اور بدانتظامی کے خاتمے کے لیے سینٹرلائیزڈ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو تمام ترقیاتی کاموں اور فلاحی اسکیموں کی کڑی نگرانی کریں گی
اجلاس میں پبلک ریلیشن آفیسر کی تعیناتی سمیت کئی اہم انتظامی عہدوں پر نئی تقرریوں کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ سعید غنی نے نئے ارکان کو ہدایت کی کہ ایمپلائرز اور مزدوروں کے مفادات میں توازن برقرار رکھا جائے ماہرین کا ماننا ہے کہ ان اصلاحات سے بورڈ کے اربوں روپے کے فنڈز کا براہِ راست فائدہ اصل حقدار یعنی مزدور تک پہنچ سکے گا