آبنائے ہرمز میں بے گناہ جہاز رانوں کی ٹارگٹ کلنگ، آئی ٹی ایف کی شدید مذمت

لندن (لیبر نیوز فارن ڈیسک ) انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن  نے آبنائے ہرمز میں معصوم اور نہتے جہاز رانوں  کو نشانہ بنانے اور ان کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

عالمی یونین نے اس علاقے کو خطرناک زون قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ سمندری تجارتی گزرگاہوں پر کام کرنے والے محنت کشوں کے تحفظ کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

آئی ٹی ایف کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ حملوں نے عالمی سپلائی چین کے محافظوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ یونین قیادت کا کہنا ہے کہ جہاز ران کسی بھی تنازع کا حصہ نہیں ہوتے، لہٰذا انہیں جنگی مقاصد کے لیے نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے

عالمی یونین نے واضح کیا گیا ہے کہ اگر سمندری حدود میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو تجارتی بحری جہازوں کا عملہ ان خطرناک راستوں پر کام کرنے سے انکار کر سکتا ہے، جس سے عالمی تجارت مفلوج ہو جائے گی