انڈسٹریل گلوبل یونین کا خواتین کے حقوق کے لیے فیمینسٹ ٹریڈ یونین ازم کا اعلان

جنیوا ( راحیلہ الطاف، نمائندہ لیبر نیوز جینیوا) عالمی مزدور تنظیم کی حالیہ کانگریس میں خواتین کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فیمینسٹ ٹریڈ یونین ازم کے ایجنڈے کو مرکزی حیثیت دی گئی

یونین حکام کے مطابق صنعتی یونینز میں خواتین کی قیادت کو فروغ دینے اور کام کی جگہوں پر صنفی بنیاد پر تشدد اور ہراسانی کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

یونین قیادت کا کہنا ہے کہ مزدور تحریک کی مضبوطی کے لیے صنفی امتیاز کا خاتمہ اور خواتین کو مساوی اجرت کی فراہمی ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے اجتماعی سودے بازی کے عالمی معاہدوں میں صنفی برابری کے اصول شامل کرنے پر زور دیا گیا ہے تاکہ صنعتی شعبوں میں خواتین کے لیے محفوظ اور باوقار ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام عالمی مزدور تحریک میں خواتین کی شمولیت کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے