سام سنگ انتظامیہ اور مزدور یونین کے درمیان مذاکرات ناکام
سیئول ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ الیکٹرانکس میں لیبر یونین کی جانب سے ہڑتال کی کال نے شیئر ہولڈرز اور سرمایہ کاروں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔
تنخواہوں اور مراعات کے معاملے پر انتظامیہ اور مزدور یونین کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ہڑتال کا خطرہ منڈلا رہا ہے، جس سے عالمی سطح پر سیمی کنڈکٹر اور اسمارٹ فون کی سپلائی لائن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ کمپنی کے ریکارڈ منافع میں سے ملازمین کو جائز حصہ دیا جائے اور بونس کی ادائیگی کے طریقہ کار کو شفاف بنایا جائے۔ سام سنگ انتظامیہ نے بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں، تاہم ملازمین کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک کام بند رہے گا