بھارت کی ٹاتا موٹرز میں مزدوروں کا بگل بج گیا
جمشید پور ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) صنعتی شہر جمشید پور میں ٹاتا موٹرز ورکرز یونین کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس نے کمپنی انتظامیہ کی نیندیں اڑا دی ہیں ہزاروں محنت کشوں کے اس ٹاٹھیں مارتے سمندر نے متحد ہو کر 28 فیصد بونس اور بائی سکس ملازمین کی فوری مستقلی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
یونین صدر گرمیت سنگھ اور جنرل سکریٹری آر کے سنگھ نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ کمپنی کے اربوں روپے کے منافع میں مزدوروں کا خون پسینہ شامل ہے، لہٰذا مراعات کی تقسیم میں کسی قسم کی کٹوتی یا تاخیری حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے نئے گریڈ معاہدے پر دستخط نہ ہونے کی صورت میں مزدور طبقہ بڑے احتجاج کے لیے پر تول رہا ہے
لیبر ماہرین کا کہنا ہے کہ جمشید پور کے غیور محنت کشوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے حقوق پر شب خون مارنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیں گے۔