لاؤس میں مہنگائی سے مزدوروں کی فاقہ کشی

وینتیان ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) لاؤس کی طاقتور ٹریڈ یونین فیڈریشن نے ملک میں بڑھتی ہوئی کمر توڑ مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں کمی کے پیشِ نظر کاروباری مالکان سے کم از کم اجرت میں فوری اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے

موجودہ اجرتیں محنت کشوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں مزدور بہتر مستقبل کی تلاش میں پڑوسی ممالک ہجرت کرنے پر مجبور ہیں

یونین رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ اگر نجی شعبے کے مالکان نے مزدوروں کی تنخواہوں میں معقول اضافہ نہ کیا تو ملک میں لیبر کی شدید قلت پیدا ہو جائے گی جو قومی معیشت کے لیے تباہ کن ہوگی

تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت اور ٹریڈ یونینز کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور فیصلہ کن ہوگا جہاں محنت کش طبقہ اپنے حقوق کے لیے ڈٹ گیا ہے