ڈیجیٹل غلامی کے خلاف گگ ورکرز کی عالمی بغاوت

نیویارک ( لیبر نیوز فارن ڈیسک) دنیا بھر میں آن لائن ایپس کے ذریعے رزق کمانے والے لاکھوں گگ ورکرز نے کارپوریٹ کمپنیوں کی جانب سے مسلط کردہ تنہائی کا حصار توڑتے ہوئے ایک طاقتور عالمی طبقے کی صورت اختیار کر لی ہے۔

بڑی ٹیک کمپنیاں طویل عرصے سے ڈیلیوری بوائز اور ڈرائیورز کو محض آزاد ٹھیکیدار قرار دے کر انہیں بنیادی انسانی حقوق اور یونین سازی سے محروم رکھ رہی تھیں تاہم اب ان محنت کشوں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑ کر اس جدید غلامی کو چیلنج کر دیا ہے۔

برطانیہ بھارت اور امریکہ سمیت درجنوں ممالک میں ورکرز نے منظم ہڑتالوں کے ذریعے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بکھرے ہوئے افراد نہیں بلکہ ایک فولادی قوت ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ الگورتھم کے ذریعے ہونے والا معاشی استحصال اب دم توڑ رہا ہے یہ بیداری مہم اب عالمی سطح پر ایپس کمپنیوں کے منافع خور نظام کی جڑیں ہلا رہی ہے۔