پیپلز لیبر بیورو کے وفد کی خیبر پختونخوا کی قیادت سے ملاقات، محنت کشوں کے مسائل پر گفتگو
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پیپلز لیبر بیورو کے رہنما فدا حسین تنولی کی قیادت میں ایک اہم وفد نے پی پی پی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکریٹری شازی خان اور ہزارہ ڈویژن کے صدر ملک فاروق تنولی سے ملاقات کی
ملاقات میں کراچی میں مقیم خیبر پختونخوا اور ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفد میں پیپلز لیبر بیورو ملیر کے انفارمیشن سیکریٹری محمد عارف خان تنولی، پیپلز اسٹاف یونین سیسی کے چیئرمین اعجاز عباسی، پی پی پی اسپین کے صدر چوہدری اشتیاق اور سید طارق حسین شاہ شامل تھے۔
وفد نے وفد کو یقین دلایا کہ کراچی میں مقیم پختون محنت کشوں کے مسائل پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے سامنے اٹھائے جائیں گے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔