منور عباس سومرو ایڈیشنل سیکریٹری لیبر سندھ تعینات، نوٹیفکیشن جاری
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) حکومتِ سندھ نے انتظامی سطح پر اہم تبدیلی کرتے ہوئے گریڈ 19 کے آفیسر منور عباس سومرو کو ایڈیشنل سیکریٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ سندھ مقرر کر دیا ہے
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے
ذرائع کے مطابق، منور عباس سومرو انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی تعیناتی کو لیبر ڈیپارٹمنٹ میں جاری اصلاحات اور مزدوروں کے دیرینہ مسائل کے حل کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے