نگہبان رمضان اسکیم؛ سوشل سیکیورٹی کے محنت کشوں کو 10 ہزار روپے کی ادائیگی شروع

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے مزدوروں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان، نگہبان رمضان اسکیم کے تحت سوشل سیکیورٹی سے منسلک محنت کشوں کے اکاؤنٹس میں 10,000 روپے منتقل کر دیے گئے ہیں

حکومت پنجاب کے اس اقدام کا مقصد ماہِ رمضان میں غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے

ذرائع کے مطابق، مستحق محنت کشوں کو رقم کی منتقلی کے حوالے سے معلوماتی پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ رقم کے حصول کے لیے محنت کشوں کو اپنا اصل قومی شناختی کارڈ اور ایس ایم ایس میں موصول ہونے والا 6 ہندسوں کا مخصوص پن کوڈ  ہمراہ لانا ہوگا۔

عوامی حلقوں نے حکومت کے اس بروقت اقدام کو سراہا ہے، تاہم بعض مقامات پر ایجنٹس کی جانب سے رش اور تکنیکی مسائل کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔