واپڈا ہائیڈرو یونین کا پاور ڈویژن سے مذاکرات، عید بونس اور نجکاری روکنے کا مطالبہ

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے  نے وفاقی سیکریٹری انرجی سے ملاقات میں ملازمین کے لیے عید سے قبل ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر کارکردگی الاؤنس بونس اور واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کر دیا

لیبر ہال میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے بتایا کہ بجلی کمپنیوں کی نجکاری ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، جس پر یونین نے اپنا واضح موقف پیش کر دیا ہے۔

مذاکرات میں 8 سال سے بند بھرتیوں کی بحالی، آؤٹ سورسنگ کے خاتمے اور اسکیل 16 کے ملازمین کو اسکیل 17 میں ترقی دینے کے نکات اٹھائے گئے

 قائدین کا کہنا تھا کہ ملازمین جانوں کا نذرانہ دے کر ادارے کو منافع بخش بنا رہے ہیں، لہٰذا نجکاری کی تلوار ہٹا کر کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل اور پی ایم پیکیج کے تحت بقایاجات ادا کیے جائیں۔