پیپلز یونین کا ایکشن، سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ سی بی اے کے جنرل سیکٹری منتخب عالم نے وفد کے ہمراہ سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ کے سیکریٹری بورڈ سعید صالح جمانی اور ڈی جی مہلہ کاشف سے اہم ملاقات کی

ملاقات میں ملازمین کے 5 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر تفصیلی گفتگو ہوئی، یونین کے رہنما منتخب عالم نے میڈیکل بلز کی عدم ادائیگی اور ریٹائرڈ ملازمین کے سی پی فنڈ و گریجویٹی کے مسائل اٹھائے، جس پر افسران نے تمام جائز مطالبات فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

سیکریٹری بورڈ سعید صالح جمانی نے میڈیکل بلز کو تنخواہوں کا حصہ بنانے کی نئی پالیسی وضع کرنے اور پینڈنگ بلز کلیئر کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے

 علاوہ ازیں، 2006 اور 2007 کے اساتذہ سمیت گریڈ 1 سے 15 تک کے ملازمین کے ٹائم اسکیل ایرئیرز کی ادائیگی کے لیے بھی فائلیں تیار کر لی گئی ہیں۔ سی بی اے قیادت نے واضح کیا کہ ملازمین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا