ریکٹ کمپنی میں مزید ورکرز کو کنفرمیشن لیٹر دینے کا اعلان
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ریکٹ پاکستان میں شوکت علی کو باضابطہ کنفرمیشن لیٹر جاری کر دیا گیا، شوکت علی کو انکے والد سلطان جان ریٹائرمنٹ کے بعد کمپنی میں ان کی جگہ تعیناتی عمل میں آئی
کنفرمیشن لیٹر لالا افضل، عبدالباقی اور مختار حسین اعوان نے مشترکہ طور پر دیا، تقریب کے دوران مختار حسین اعوان نے مزید 9 ورکرز کو بھی کنفرمیشن لیٹر جاری کرنے کا اعلان کیا۔
کمپنی انتظامیہ کے مطابق باقی ملازمین، جو بی اور سی شفٹ میں ڈیوٹی پر ہیں، ان کی موجودگی پر لیٹر فراہم کیے جائیں گے۔ یونین قیادت نے اس اقدام کو مزدوروں کے لیے مثبت پیش رفت قراردیا