پنجاب انڈسٹریل ریلیشن انسٹی ٹیوٹ میں لیبر انسپکٹرز کی تربیت کا آغاز
لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پنجاب انڈسٹریل ریلیشن انسٹی ٹیوٹ میں 16 فروری 2026 سے لیبر انسپکٹرز کی لیبر آفیسرز کے عہدوں پر ترقی کے لیے چار ہفتوں پر مشتمل تربیتی کورس کا آغاز ہو گیا ہے۔ تربیتی پروگرام کا مقصد افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور مجوزہ قوانین سے آگاہی فراہم کرنا بتایا جا رہا ہے۔
اسی سلسلے میں 18 فروری 2026 کو ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر راؤ زاہد محمود نے پنجاب لیبر کوڈ 2026 کے موضوع پر تفصیلی لیکچر دیا۔ ذرائع کے مطابق سیشن میں لیبر قوانین کی تشریح، نفاذ کے تقاضوں اور صنعتی تنازعات کے حل کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی گئی۔
لیبر ماہرین کا کہنا ہے کہ مجوزہ لیبر کوڈ کے عملی اثرات کا انحصار مؤثر عملدرآمد اور فیلڈ سطح پر شفاف نگرانی پر ہوگا، جس کے لیے تربیت یافتہ افسران کا کردار اہم سمجھا جا رہا ہے