نیشنل لیبر فیڈریشن اور وزارتِ انسانی حقوق کے درمیان اہم ملاقات

کوئٹہ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) نیشنل لیبر فیڈریشن بلوچستان کے وفد نے وزارتِ انسانی حقوق کے ڈائریکٹر اسفندیار بادینی سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وفد کی جانب سے زمینی حقائق اور متاثرہ طبقات کو درپیش مسائل پر مشتمل ایک رپورٹ پیش کی گئی

ملاقات کے دوران مزدوروں اور دیگر کمزور طبقات کے حقوق، قانونی تحفظ اور عملدرآمد کے مسائل زیرِ بحث آئے۔ سرکاری مؤقف کے مطابق ڈائریکٹر نے رپورٹ کا جائزہ لینے اور متعلقہ فورمز پر معاملہ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ تاہم فوری عملی اقدامات یا ٹائم فریم کے حوالے سے کوئی واضح اعلان سامنے نہیں آیا

ملاقات میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کے چیلنجز کے حل کے لیے محض یقین دہانیوں کے بجائے مؤثر نگرانی اور پالیسی سطح پر اقدامات ناگزیر ہیں۔