ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا ملازمین کا بقایاجات کی ادائیگی نہ ہونے پر احتجاج کا انتباہ

پشاور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ورکرز ویلفیئر بورڈ آل ایمپلائز یونین خیبر پختونخوا نے 35 فیصد بقایاجات اور کلاس فور ملازمین کے واجبات تنخواہ میں ضم نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے

یونین رہنماؤں نے سیکرٹری بورڈ شیر عالم، ڈائریکٹر فنانس ابرار شاہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن و ایڈمن عزیر سے ملاقات کی۔ حکام نے یقین دہانی کرائی کہ 25 تاریخ کو تنخواہیں فائنل ہونے کے بعد ممکنہ طور پر 28 تاریخ تک ادائیگی میں بقایاجات شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی

یونین کے مطابق ملازمین پہلے ہی علامتی ہڑتال پر ہیں اور تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ متفقہ فیصلے کے تحت اگر رواں ماہ ادائیگی نہ ہوئی تو تنخواہ کے بعد نیا لائحہ عمل، جس میں مین آفس کی تالہ بندی بھی شامل ہو سکتی ہے، کا اعلان کیا جائے گا۔ ادارے بھر میں کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج جاری ہے