معروف مزدور رہنما قموس گل خٹک انتقال پر مزدور رہنماؤں کا اظہارِ تعزیت
حیدرآباد ( احتشام اکرام، نمائندہ لیبر نیوز ) متحدہ لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکریٹری جنرل قموس گل خٹک کے انتقال پر ملک بھر کی مزدور قیادت نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے
حبیب الدین جنیدی، شمس الرحمان سواتی، راهب سمیجو، علی ملک، عبدالغنی، اسلم تنولی، شریف خان سواتی، رانا جبران، سلطان محمد خان، وقار احمد میمن، شجاج احمد اور سعید خٹک نے اپنے مشترکہ بیانات میں مرحوم کی طویل جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا
مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ قموس گل خٹک نے کئی دہائیوں تک مزدوروں کے حقوق کے لیے عملی جدوجہد کی اور ہر فورم پر مظلوم طبقے کی آواز بلند کی۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے بلندیٔ درجات کی دعا کی گئی