کول مائنز لیبر یونین کے بانی اور معروف مزدور رہنما قموس گل خٹک انتقال کر گئے
حیدرآباد ( محمد اکرام، نمائندہ لیبر نیوز ) متحدہ لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور کانکنوں کے حقوق کی توانا آواز قموس گل خٹک خالقِ حقیقی سے جا ملےان کی وفات پر مزدور حلقوں میں سوگ کا سماء ہے
متحدہ لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر اور قموس گل خٹک کے صاحبزادے محمد آصف خٹک نے لیبر نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انکے والد طویل عرضے سے علیل تھے اور بروز جمعہ دنیا فانی سے رخصت ہوگئے
قموس گل خٹک نے اپنی پوری زندگی کول مائنز ورکرز کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی ان کی جدوجہد تاریخ کا سنہرا باب ہے
پاکستان کے مزدور رہنماوں سمیت لیبر نیوز انتظامیہ نے سوگوار خاندان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعا کی ہے