سیسی ہیڈ آفس میں جدید سہولیات کا افتتاح، عوامی شکایات کے لیے ریڈریسل سینٹر قائم

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں ملازمین اور عوام کی سہولت کے لیے نئی سہولیات کا آغاز کر دیا گیا  کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے ہیڈ آفس میں ایمرجنسی ڈسپنسری، شکایات ازالہ مرکز اور پی بی ایکس ایکسچینج کا باقاعدہ افتتاح کیا

سیسی حکام کے مطابق میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران اعوان کی کاوش سے قائم ڈسپنسری عملے کو فوری طبی امداد فراہم کرے گی، جبکہ وائس کمشنر سکندر بلوچ کی نگرانی میں قائم شکایات مرکز عوامی مسائل کے بروقت حل میں معاون ہوگا

 تقریب سے خطاب میں انتظامیہ نے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے دفتری نظام میں شفافیت، کارکردگی اور مزدوراعتماد میں اضافہ ہوگا