ایمازون کو مزدور دشمن سرگرمیوں اور یونین سازی میں رکاوٹ ڈالنے پر بھاری جرمانہ
ٹورنٹو ( اسمعیل اثر، نمائندہ کینیڈا ) برٹش کولمبیا کے لیبر بورڈ نے ایمازون کو مزدور دشمن سرگرمیوں اور یونین سازی میں رکاوٹ ڈالنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا
جرمانے کے بعد کینیڈا کی سب سے بڑی نجی شعبے کی یونین یونی فور نے عالمی تجارتی ادارے ایمیزون کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد تنازعات کے فوری حل کے لیے ثالثی کا مطالبہ کر دیا ہے
لیبر یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عدالت نے ایمیزون کو مزدوروں کے حقوق پامال کرنے کا مرتکب قرار دے کر ایک تاریخی مثال قائم کی ہے
اب یونین چاہتی ہے کہ مزید قانونی چارہ جوئی کے بجائے ثالثی کے ذریعے کارکنوں کے دیرینہ مطالبات حل کیے جائیں اور انہیں منصفانہ اجرتیں اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے
ایمیزون پر الزام ہے کہ اس نے کارکنوں کو ڈرانے دھمکانے اور یونین میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کیے تھے، جس کا اب کڑا احتساب کیا جا رہا ہے