تیونس میں صنعتی آلودگی کے خلاف ورکنگ وومن فیڈریشن کی جدوجہد تیز

تیونس ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) تیونس کے ساحلی شہر گابس میں کیمیائی فیکٹریوں سے پھیلنے والی مہلک صنعتی آلودگی کے خلاف محنت کش خواتین نے محاذ سنبھال لیا ہے۔

ورکنگ وومن فیڈریشن کے مطابق گابس کا خلیج جو کبھی مچھلیوں اور زرخیزی کے لیے مشہور تھا، اب زہریلے فضلے اور گیسوں کی وجہ سے بیماریوں کا گڑھ بن چکا ہے

خواتین کارکنوں نے احتجاجی مہم کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ فاسفیٹ کے کارخانوں سے نکلنے والے زہریلے مادوں کو سمندر میں گرانے سے روکا جائے ورکنگ وومن کا کہنا ہے کہ حکومت کی سرد مہری کی وجہ سے نہ صرف انسانی جانیں خطرے میں ہیں بلکہ سمندری حیات اور زراعت بھی تباہ ہو چکی ہے۔

ورکنگ وومن فیڈریشن نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحولیاتی انصاف کے لیے آواز بلند کریں تاکہ گابس کے باسیوں کو صاف ہوا اور پانی میسر آ سکے