حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے پر پرعزم، مزید ادارے نجکاری کمیشن کے حوالے کیے جائیں گے
اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور مزید سرکاری اداروں کو مرحلہ وار نجکاری کمیشن کے حوالے کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے نجکاری میں شفافیت اور رفتار کو خاص طور پر یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے، اور پی آئی اے کی نجکاری کے بعد یہ عمل مزید آگے بڑھے گا
انہوں نے بتایا کہ کئی سرکاری ادارے پہلے ہی بند ہو چکے یا بند ہونے کے قریب ہیں، جن کے مسائل میں اربوں روپے کی سبسڈی، چوری اور کرپشن شامل ہیں۔ پی آئی اے کا کنٹرول اپریل میں نجی شعبے کو منتقل کیا جائے گا، جبکہ زری ترقیاتی بینککی نجکاری آخری مراحل میں ہے
وزیر نے مزید کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں سرکاری اداروں کے خسارے میں کمی آئی ہے اور حکومت تعمیراتی شعبے اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے جلد ریلیف پیکجز کا اعلان کرے گی، تاکہ صنعتوں کی بحالی اور ملازمتوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے