ارجنٹینا میں لیبر اصلاحات کے خلاف 24 گھنٹے کی عام ہڑتال

بیونس آئرس ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) ارجنٹینا کی بڑی مزدور کنفیڈریشن (سی جی ٹی) کی اپیل پر ملک بھر میں 24 گھنٹے کی عام ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال صدر کی جانب سے منظور کردہ متنازع لیبر اصلاحات کے خلاف کی گئی، جنہیں حال ہی میں سینیٹ نے 30 کے مقابلے میں 42 ووٹوں سے منظور کیا تھا

ہڑتال کے باعث ٹرانسپورٹ، سرکاری دفاتر اور متعدد صنعتی مراکز میں کام متاثر ہوا جبکہ بیونس آئرس سمیت مختلف شہروں میں بڑے احتجاجی مظاہرے کیے گئے

یونین رہنماؤں نے کہا کہ مجوزہ قانون غیر صنعتی بیماری کی رخصت کے دوران اجرت میں 50 سے 75 فیصد تک کمی کی اجازت دیتا ہے، جو مزدوروں کے حقوق پر ضرب ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اصلاحات معیشت کی بہتری کے لیے ضروری ہیں