ورکرز ویلفیئر فنڈ اور اسلام آباد چیمبر کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود اور سینئر عہدیداران سے ملاقات کی ہے ملاقات میں مزدوروں کی فلاح، سماجی تحفظ اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا
سیکرٹری نے میرج گرانٹ 6 لاکھ روپے، ڈیتھ گرانٹ 10 لاکھ روپے تعلیمی اسکالرشپس، رہائشی کالونیوں اور پیشہ ورانہ تعلیم کے منصوبوں سے آگاہ کیا
صدر اسلاآباد چیمبر نے چوہدری سالک حسین کی قیادت میں محنت کشوں کے لیے اقدامات کو سراہا اور صنعتکاروں و حکومت کے درمیان مؤثر رابطے کی یقین دہانی کرائی
تقریب میں گلدستہ اور یادگاری شیلڈ پیش کی گئی جبکہ موبائل ایپ اور مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی افتتاحی تقریب کے دعوت نامے بھی دیے گئے