ترکی میں 114 روزہ اسمارٹ سولر ہڑتال مزدوروں کی فتح پر ختم
استنبول ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) ترکی میں اسمارٹ سولر کمپنی کے 260 مزدور، جو یونائیٹڈ میٹل ورکرز یونین سے منسلک ہیں، نے 114 روزہ ہڑتال کے بعد کامیابی حاصل کی ہے
جس میں کمپنی انتظامیہ نے مزدوروں کے مطالبات تسلیم کر لیے۔ ہڑتال 22 اکتوبر 2025 کو شروع ہوئی تھی اور اس کے نتیجے میں 44 برطرف مزدوروں کو بحال کیا گیا اور اوسطاً اجرت میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کم از کم اجرت 65,000 لیرا مقرر کی گئی ہے۔
ہڑتال خاص طور پر خواتین مزدوروں کی قیادت میں جاری رہی جنہوں نے یکجہتی، ضبط و استقامت کا مظاہرہ کیا۔ یونین نے کہا ہے کہ اس معرکے سے اجتماعی مذاکرات اور ہڑتال کے حق جیسے بنیادی لیبر حقوق کا تحفظ ممکن ہوا ہے۔
یونین نے مزید کہا کہ یہ فتح مزدور تنظیموں کی قوت، یکجہتی اور تنظیمی طاقت کا مظہر ہے اور یہ تجربہ دیگر کارکنوں کے لیے بھی تحریک کا باعث بنے گا۔