حکومت فرٹیلائزر کمپنیوں پر سیس عائد کرنے پر غور

کراچی (لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) حکومت فرٹیلائزر سیکٹر میں کام کرنے والی کمپنیوں پر سیس عائد کرنے کا غور کر رہی ہے تاکہ اضافی منافع کا فائدہ براہِ راست کسانوں تک پہنچ سکے

 وزیرِ پٹرولیم، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی، سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور پٹرولیم ٹاسک فورس کے قومی کوآرڈینیٹر پر مشتمل کمیٹی اس پر کام کر رہی ہے

 کمیٹی نے گیس کی قیمتوں، پلانٹس کو دستیاب گیس اور سیکٹر کی صورتحال کا جائزہ لیا، جبکہ چیئرمین ایف بی آر نے اضافی منافع پر ونڈ فال ٹیکس اور ای سکرو اکاؤنٹس کی تجاویز بھی پیش کیں

وفاقی کابینہ نے گزشتہ سال پلانٹس کے لیے گیس کی مختص مقدار کی منظوری دے رکھی ہے، اور اب مختلف ممکنہ طریقوں پر غور جاری ہے تاکہ کسانوں کو بہتر فائدہ پہنچایا جا سکے۔